"دپیکا پڈوکون میری پہلی محبت ہیں" پاکستانی شوبز کی معروف شخصیت نے دل کی بات کہہ دی

"دپیکا پڈوکون میری پہلی محبت ہیں" پاکستانی شوبز کی معروف شخصیت نے دل کی بات ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون ان کی پہلی محبت ہیں۔میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نےخود کو بھارتی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی ادکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح بنایا ہوا ہے۔ شعیب خان کی تصاویر میں واضح طور پر دِکھائی دے رہا ہے کہ ان کا لباس، میک اپ ، ہیر اسٹائل اور جیولری سب اوم شانتی اوم کی ہیروئن دیپیکا( شانتی) جیسا ہے۔

شعیب خان نے اپنی تصاویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’آخر کار !وہ دِن آگیا جس کا میں ایک طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا، دپیکا پڈوکون میری ملکہ ہے، میں نے اپنی زندگی میں اِن سے خوبصورت اداکارہ نہیں دیکھی۔‘انہوں نے لکھا کہ ’مجھے دپیکا کی ہر ایک چیز سے محبت ہے پھر چاہے وہ ان کی شخصیت ہو، ان کی خوبصورتی ہو یا ان کی مہارت ہو، انہوں نے جس طرح اپنے ٹیلنٹ سے خود کو دنیا کے سامنے منوایا ہے، وہ ہر چیز میں ہوشیار ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری بہت سی پسندیدہ اداکارائیں ہیں لیکن اِن سب میں دپیکا وہ واحد ہیں جو میری پہلی محبت بھی ہیں۔‘واضح رہے کہ اِس سے قبل شعیب خان نے خود کو معروف کردار ’جوکر‘ کے روپ میں دِکھایا تھا اور اس سے قبل ہالی ووڈ فلم کے کردار ’میلفیسنٹ‘ کے روپ میں دِکھایا تھا۔

مزید : تفریح