بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو سیاسی قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو سیاسی قرار دے دیا
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو سیاسی قرار دے دیا

  



رحیم یار خان (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئر مین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو سیاسی قرار دے دیا، انہوں نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں پیپلزپارٹی کی شرکت کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانافضل الرحمان کا بیان سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جا کر عمران خان کو گرفتار کریں گے اوروہ خودوزیراعظم ہاؤس جاکروزیراعظم کوگھسیٹیں گے بلکہ یہ کہا کہ لاکھوں لوگوں کا جذبہ ہے وہ وزیراعظم کو پکڑ سکتے ہیں،پیپلزپارٹی دھرنے میں شرکت نہیں کر سکتی کیونکہ ہماری قیاد ت نے شروع دن سے مارچ اور جلسے کی حمایت نہیں کی ہے، ہمارے مطالبات ایک ہیں لیکن دھرنے میں شرکت نہیں کررہے،پارٹی کورکمیٹی یاسی ای سی دھرنےمیں شرکت پرکوئی فیصلہ کرے تو نظرثانی کرسکتے ہیں،یہ الیکٹڈ نہیں،سلیکٹڈ حکومت ہے،جو کہ ہرمحاذ پر فیل ہوتی جارہی ہے، حکومت عوام کا خیال رکھنے کے بجائے کسی اور کام میں لگی ہوئی ہے، موجودہ حکومت کسی اور کی خواہش پر بنی ہے۔

انہوں نے سانحہ تیز گام میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا،وفاقی وزیر ریلوے کو فوری مستعفی ہونا چاہیے،افسوس سانحہ تیزگام کے لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ روا نہیں رکھا گیا،موجودہ وزیرریلوے کے دورمیں سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں،سانحہ تیزگام کی انکوائری ہونی چاہیے،امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرےگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی