اسلام ویمن ایمپاورمنٹ کا سب سے بڑاداعی دین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

اسلام ویمن ایمپاورمنٹ کا سب سے بڑاداعی دین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین
اسلام ویمن ایمپاورمنٹ کا سب سے بڑاداعی دین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےکہا ہے کہ اسلام نہ صرف ویمن ایمپاورمنٹ کا داعی دین ہے بلکہ پیغمبر اسلامﷺ نے ہزاروں سالوں پر مشتمل معلوم اور نا معلوم تاریخ میں پہلی بار الوہی فرامین کی روشنی میں خواتین کے حقوق و فرائض کا تعین کیا ، منہاج القرآن انسانیت کی تعمیر و تزئین اور کردار سازی کےلئے سیرت مصطفیﷺ کو نسخہ کیمیا سمجھتی ہے ،اسی لئے تحریک منہاج القرآن کا دعوتی ، تعلیمی پیغام کا نیوکلیس تعلیمات عشق مصطفی ﷺ کا فروغ ہے ۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ربیع الاول پلان 2019 کے اجرا کےلئے منعقدہ ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ایمان کے راستے پر ثابت قدم رہنے والے منزل مقصود پا لیتے ہیں،اسلام محض کلمہ پڑھ لینے کا نام نہیں بلکہ سیاست،معیشت،معاشرت اور عائلی زندگی میں دی جانیوالی رہنمائی پر عمل پیرا رہنے کا تقاضا کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قدرت کے کچھ راز ایسے ہیں جو حواس خمسہ اور عقل کی پہنچ سے ماورا ہوتے ہیں وہ راز انسان کوعشق اوروجدان سےحاصل ہوتے ہیں،عشق ایمان کی خالصیت کاایک بلندتردرجہ ہے،دین اسلام کی تعلیمات اورفیوض و برکات کومحض حواس خمسہ اور عقل کے ترازو پر نہیں پرکھا جاسکتا،عشق،عقل اورعمل کےدرمیان جب ایک توازن قائم ہو جاتاہے تو پھر آنکھوں کے سامنے حقائق اور صداقتوں کا ایک نیا جہان کھل جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عقل وخردکا خزینہ بو علی سینا اورعشق کاخزینہ مولائے روم بن گئے،جہاں عقل کی انتہا ہوتی ہے وہاں سے عشق کی ابتدا ہو جاتی ہے،عشق کا تعلق خالصیت کے ساتھ سیرت نبی ﷺ سے جڑ جانے سے ہے ۔

چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ورکنگ کونسل کے اجلاس میں مختلف زونز کی ناظمات سے تنطیمی ورکنگ اور ویژن2025 کے اہداف کے بارے میں تبادلہ خیالات بھی کیا۔انہوں نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ضمن میں پہلی بارالہدایہ قرآن لرننگ ڈپلومہ کورس کا نصاب تیار کرنے اور ربیع الاول پلان 2019 ترتیب دینے پر مرکزی صدر فرح ناز،سدرہ کرامت،کلثوم طفیل، گروپ ہیڈ بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔ ویمن لیگ کی مرکزی ورکنگ کونسل کے اجلاس میں تمام زونلز ناظمہ اور ورکنگ کونسل کی ممبرز خواتین نے شرکت کی ۔