وفا قی دارالحکو مت میں پو لیس اور رینجرز کا فلیگ ما ر چ،ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں:عامر ذوالفقار خا ن

وفا قی دارالحکو مت میں پو لیس اور رینجرز کا فلیگ ما ر چ،ہر قسم کے ہنگامی ...
وفا قی دارالحکو مت میں پو لیس اور رینجرز کا فلیگ ما ر چ،ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں:عامر ذوالفقار خا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور قیام امن برقراررکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس، رینجر نے  فلیگ مارچ کیا۔

سٹی زون کے سب ڈویثر نل پولیس افسران ، سٹی زون کے تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ ، کما نڈوز ، ریسکیو 15، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ںاور فا ئر بریگیڈ نے شرکت کی ۔دوسری طرف اپنے بیان میں  انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لاءاینڈ آرڈر کی کسی بھی ممکنہ صورتحال کےپیش نظرکیاجارہاہے،اسلام آباد پولیس ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،  مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،پولیس ہائی الرٹ ہے اور افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے۔انہوں  نے کہا کہ اسلام آباد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔