کسی کو عمران خان کے این آراو کی ضرورت نہیں، قوم سلیکٹڈ سے استعفی کا لفظ سننا چاہتی ہے:پاکستان پیپلزپارٹی

کسی کو عمران خان کے این آراو کی ضرورت نہیں، قوم سلیکٹڈ سے استعفی کا لفظ سننا ...
کسی کو عمران خان کے این آراو کی ضرورت نہیں، قوم سلیکٹڈ سے استعفی کا لفظ سننا چاہتی ہے:پاکستان پیپلزپارٹی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے  کہ  کچھ دنوں کے بعد عمران خان سیاسی طور پر تنہا کھڑے ہوں گے،کسی کو عمران خان کےاین آراو کی ضرورت نہیں،ضرورت صرف عمران خان کے استعفی کی ہے،سلیکٹڈ کس خوش فہمی کا شکار ہیں کہ ان سے کوئی این آر او مانگے گا؟ ان کے ہاتھ میں ہے کیا وہ تو صرف کٹھ پتلی ہے۔

وزیراعظم کے بیان پرردعمل کااظہارکرتےہوئے پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہقوم سلیکٹڈ سےاستعفی کالفظ سننا چاہتی ہے جو اِنہیں دینا ہی پڑے گا۔اُنہوں نےکہاکہ عمران خان سیاسی بھگوڑوں کےآسرے میں نہ رہیں،یہ لوگ وفاداریاں تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، پی ٹی آئی کے اندر آدھے درجن سےزیادہ ایم این ایزشیروانیاں سلواکر وزیراعظم بننے کے لئے لائن میں کھڑے ہیں،کچھ دنوں کےبعدعمران خان سیاسی طور پر تنہا کھڑے ہوں گے۔

یاد رہے کہوزیر اعظم عمران خان نے آج ایک بار پھر  ملک میں کرپشن کرنے والے افراد کو این آر او دینے کی سختی سے  نفی کرتے ہوئے کسی کا  نام لئے بغیر کہا تھا کہجب تک ان کا احتساب نہیں ہوتااس وقت تک ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا،وہ صرف مجھ سے تین الفاظ ’این آر او‘ سننا چاہتے ہیں، جو میں بول نہیں سکتا کیوں کہ یہ ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگا۔

مزید : قومی