حکومت زرداری کی صحت کو سیاسی بلیک میلنگ کا حربہ نہ بنائے،پرائیویٹ میڈکل بورڈ تشکیل دیا جائے:پلوشہ خان

حکومت زرداری کی صحت کو سیاسی بلیک میلنگ کا حربہ نہ بنائے،پرائیویٹ میڈکل بورڈ ...
حکومت زرداری کی صحت کو سیاسی بلیک میلنگ کا حربہ نہ بنائے،پرائیویٹ میڈکل بورڈ تشکیل دیا جائے:پلوشہ خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نےسابق صدرآصف علی زرداری کی صحت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کی صحت کو سیاسی بلیک میلنگ کا حربہ نہ بنائے،فوریپرائیویٹ میڈکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

نجی  ٹی وی کےمطابق پلوشہ خان نےکہاکہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر خطرناک سازش ہے،سندھ میں داخل ریفرنس کا پنجاب میں ٹرائل ہی سوالیہ نشان ہے۔پلوشہ خان نےکہاکہ حکومت فوری طورپرآصف علی زرداری کی صحت کےلئےپرائیویٹ میڈکل بورڈ تشکیل دے تاکہ ذاتی معالج بھی آصف علی زرداری کی زندگی بچانے میں کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، بہتر سے بہتر علاج آصف علی زرداری کا حق ہے اور حکومت آصف علی زرداری کو یہ بنیادی حق دینے سے گریز کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد