حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم حیا ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،نوازشریف کو اس حال تک پہنچانے والوں سے بدلہ لیا جائے گا:عظمیٰ بخاری

حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم حیا ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،نوازشریف کو اس حال ...
حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم حیا ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،نوازشریف کو اس حال تک پہنچانے والوں سے بدلہ لیا جائے گا:عظمیٰ بخاری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،بزدار صاحب آپ کا پارلیمنٹ اور عوام کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف کو اس حال تک جن لوگوں نے پہنچایا ان سب سے بدلہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نےوزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاکہبزدار صاحب آپ لوگوں نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے،بزدار صاحب آپ کو صرف ماڈل روڈ لاہور پر شوپیس تعینات کیاگیا ہے،بزدار صاحب نئے پاکستان نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں  نےکہا کہ پاکستان کے22کروڑ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے،پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف دے دیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہاکہ حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،جعلی حکومت کو آکسیجن دینے والے سیلنڈر خالی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بگڑتی صحت کے حوالے سے پارٹی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے،قوم سے قائد عوام نوازشریف کی جلد صحتیابی کی دعائوں کی اپیل ہے،نوازشریف کو اس حال تک جن لوگوں نے پہنچایا ان سب سے بدلہ لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور