تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج
تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت چار افراد کے خلاف کنری تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا,خالد جٹ کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حلیم عادل شیخ سمیت چار افراد نے رضوان جٹ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ سانحہ تیز گام میں جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کے لیے کنری آئے تھے اور اسی دوران کچھ مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کر دیا۔ایف آئی ار کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے ایک نوجوان کو پکڑ کر تشدد کیا اور زبردستی ویڈیو بیان بھی لیا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور  کے قافلے کے لوگوں نے یہ حملہ کیا اور جس وقت حملہ کیا گیا تو تیمور تالپور کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔

مزید :

قومی -