’آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے کیونکہ ۔۔۔‘ حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت نے فون کرکے مولانا سے یہ کیوں کہا؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی ۔
چوہدری شجاعت حسین نے جے یو آئی کے سربراہ سے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے کیونکہ 2 بڑی جماعتوں کو آپ نے اپنے پیچھے لگالیا ہے اور انہوں نے آپ کو لیڈر تسلیم کیا ہے۔ شہباز شریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ہے، ان کا کردار ’ جمعہ جنج نال‘ والا ہے، وہ حادثاتی اور واقعاتی طور پر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں ، اصلی اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمان ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط تھا اس تاثر کو مٹانے کی کوشش کریں ۔ آپ مفتی محمود کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کی خاطر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔