”میں مرنا چاہتی ہوں “برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے انتہائی مایوسی کااظہار کردیا

”میں مرنا چاہتی ہوں “برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے انتہائی ...
”میں مرنا چاہتی ہوں “برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے انتہائی مایوسی کااظہار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انتہائی مایوسی کے عالم میں کہا ہے کہ اس صورتحال میں مرنا چاہتی ہوں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میرے ارد گرد کے لوگ میرا مذاق بناتے ہیں ،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔رابی پیرزادہ نے ’سیوو اے سول‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے میرے کیے پر معاف کردیں ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے رابی کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ نے اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے اور سائبر کرائم ونگ بہت سی جگہوں سے ان تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹوا بھی چکا ہے اور کچھ اکاو¿نٹس بھی بلاک کروائے گئے ہیں۔

مزید : تفریح