نواز ، مریم اور شہباز شریف باہر جائیں گے،شاہد خاقان اور حمزہ شہباز پر اتفاق نہ ہوسکا، سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

نواز ، مریم اور شہباز شریف باہر جائیں گے،شاہد خاقان اور حمزہ شہباز پر اتفاق ...
نواز ، مریم اور شہباز شریف باہر جائیں گے،شاہد خاقان اور حمزہ شہباز پر اتفاق نہ ہوسکا، سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ن لیگ کی طرف سے مریم نواز کی ضمانت کے بعد نواز شریف کو باہر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شہباز شریف بھی بیرون ملک چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت یہ فیصلہ پیر کو سنائے گی۔

طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے علاوہ دیگر معاملات پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف مولانا کے مارچ کے بیچ ”ڈیل“ کی تہمت سر لیے یہ سب قبول کریں گے؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد