قبرستان میں قبر کنارے بیٹھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

قبرستان میں قبر کنارے بیٹھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی
قبرستان میں قبر کنارے بیٹھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے کسی عزیز کی قبر پر بیٹھ کر روتی ہوئی 50سالہ خاتون کو ایک درندہ صفت شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ’ہوو‘ (Hove)میں واقع سینٹ اینڈریوز چرچ سے ملحق قبرستان میں شام کے وقت پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت قبرستان میں اکیلی اپنے ایک آنجہانی رشتہ دار کی قبر پر بیٹھی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم اس خاتون کے پاس آ کر بیٹھ گیا اور اس کا غم بٹانے کا ڈرامہ کرنے لگا اور پھر اس کے ساتھ دست درازی شروع کر دی۔ پولیس نے ملزم کا حلیہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم عمر کی 40کی دہائی میں ہو گا، اس کا قد 5فٹ 6انچ اور گرے بال تھے۔وہ سفید فام برطانوی شہری تھا اور اس نے جینز پہن رکھی تھی۔ پولیس ملزم کی شناخت کے لیے تگ و دو کر رہی ہے۔