رات کو بتی جلا کر سونا آپ کی جلدی موت کا باعث بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

رات کو بتی جلا کر سونا آپ کی جلدی موت کا باعث بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار ...
رات کو بتی جلا کر سونا آپ کی جلدی موت کا باعث بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو بتی جلا کر سوتے ہیں۔ اب ایسے لوگوں کو سائنسدانوں نے خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جاپان کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ رات کو بھٹی جلا کرسوتے ہیں ان کو دل کی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ کمرے میں مدھم لائٹ یا کھلے میں سٹریٹ لائٹ اور مکمل چاند کی روشنی میں سونا بھی اتنا ہی خطرناک ہوتا ہے۔ سوتے میں یہ روشنی انسان کے جسم میں بلڈپریشر کو کم رکھنے والے ہارمون کی پیداوار کم کر دیتی ہے جس سے آدمی ہائی بلڈپریشر کا مریض بن جاتا ہے اور اس کو ہارٹ اٹیک یا سٹروک آنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار بالغ مردوخواتین کو تین سال زیرنگرانی رکھا۔ وہ ان کے سوتے وقت لائٹ جلانے کے معمول اور ان کے جسم میں ہارمونز کے لیول کا معائنہ کرتے رہے۔ تین سال بعد جب نتائج مرتب کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جو لوگ روشنی میں سوتے رہے تھے ان میں بلڈپریشر کم کرنے والا ہارمون خطرناک حد تک کم پیدا ہو رہاتھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کینجی اوبےاشی کا کہنا تھا کہ ”سوتے وقت روشنی جتنی زیادہ چمکدار ہو، خطرہ اتنا زیادہ ہوتا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ مدھم روشنی کا نقصان کم ہوتا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس