رابی پیرزادہ کی فحش ویڈیو زو تصاویر کس نے لیک کیں؟
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد سے ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور لوگ اپنے اپنے سازشی نظریات بھی پیش کر رہے ہیں کہ کیسے ان کی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوئیں۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق ایک سازشی نظریہ یہ چل رہا ہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنی یہ ویڈیوز اور تصاویر اپنے کسی بوائے فرینڈ کو بھیجی تھیں اور جب رابی نے اسے چھوڑ دیا تو اس نے یہ ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دیں۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ رابی کے سابق بوائے فرینڈ کے پاس اس کے آئی کلاﺅڈ کا پاس ورڈ تھا جہاں سے اس نے یہ مواد لیا اور لیک کر دیا۔
ایک اور سازشی نظریئے میں بے وجہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ملوث کیا جا رہا ہے۔ اس نظرئیے پر یقین رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ رابی نے آئی ایس پی آر کی طرف سے بنائی گئی فلم میں نیلم منیر کے آئٹم سانگ پر تنقید کی تھی اور جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس معاملے میں نیلم منیر کا دفاع بھی کیا تھا، چنانچہ ان ویڈیوز اور تصاویر کے لیک ہونے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ اس بات پر یقین رکھنے والوں کے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ دراصل بھارتی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستانی شناخت سے اکاﺅنٹ بنا رکھے ہیں اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فی الواقع ایسا ہونے کا غالب امکان بھی ہے کہ بھارتی حکومت اور ادارے پاکستان اور پاک فوج کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے اور اسے خود رابی پیرزادہ سے منسوب کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنا آئی فون خراب ہونے پر تبدیل کیا تھا۔ یہ مواد ان کے پرانے فون میں تھا جو اس سٹور والوں نے ریکور کرکے لیک کر دیا۔