’خواتین کو چاہیے مردوں کا ریپ کریں‘ پاکستانی فلموں کے مصنف نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’خواتین کو چاہیے مردوں کا ریپ کریں‘ پاکستانی فلموں کے مصنف نے ایسی بات کہہ ...
’خواتین کو چاہیے مردوں کا ریپ کریں‘ پاکستانی فلموں کے مصنف نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیل الرحمن قمر پاکستان کے بہترین ڈرامہ و فلم رائٹرز میں سے ایک ہیں۔ ان کی فلمیں پنجاب نہیں جاﺅں گی اور کاف کنگنا باکس آفس پر سپرہٹ جا چکی ہیں اور میرے پاس تم ہو جیسے بے شمار ڈرامے کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ اب ایسے بہترین مصنف نے ایک ایسا متنازعہ بیان دے دیا ہے کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ ”اگر خواتین مردوں کی برابری چاہتی ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ مردوں کا ریپ کرنا شروع کر دیں۔“
خلیل الرحمن قمر نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے اس انٹرویو میں کہا کہ ”میرے نزدیک عورت وہ ہے جس میں حیاءاور وفا ہو۔ جس عورت میں یہ خواص نہیں ہیں میں اسے عورت ہی نہیں مانتا۔“ انہوں نے اس موقع پر مردوں کا یہاں تک دفاع کیا کہ ”اگر مرد اپنی بیوی سے بے وفائی کرتا ہے تو اس میں اس مرد کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ یہ اس کی بیوی کا اور اس عورت کا قصور ہوتا ہے جس کے ساتھ مل کر وہ اپنی بیوی سے بے وفائی کرتا ہے۔ مرد تو اتنا معصوم ہوتا ہے کہ وہ ’انکار‘ نہیں کر سکتا۔ مرد دوسری عورت کے پاس جاتا کیوں ہے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ازدواجی تعلق سے مطمئن نہیں ہوتا۔ جب مرد دلہن لے کر آتا ہے تو وہ میک اپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہوتی ہے اور اگلے ہی دن گھر میں کوئی اور ہی خاتون پھر رہی ہوتی ہے، اسی دن سے ہی مرد اس عورت سے بیزار ہو جاتا ہے۔اور آپ یہ بتائیے کہ جب مرد کسی عورت کو ایسی پیشکش کرتا ہے تو وہ انکار کیوں نہیں کرتی، حالانکہ اس میں انکار کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، مردوں میں تو عورت کو انکار کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہوتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -