وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ایم پی ایز اور صوبائی وزراء کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ایم پی ایز اور صوبائی وزراء کو بڑی خوشخبری ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ایم پی ایز اور صوبائی وزراء کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہا ہے کہ میرا ہر ایم پی اے اپنے حلقے میں وزیراعلیٰ ہے اورپنجاب کے ایم پی ایز کو مکمل عزت اوراحترام ملے گا،ایم پی ایز کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوںگے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو اراکین اسمبلی کے جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوںگا،اراکین اسمبلی میرے دست و بازوہیں،ان کی عزت میں کمی نہیں آنے دوںگا۔اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کیے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کوئی ایشو ہے اسے فوری طورپر دور کریںگے،اراکین اسمبلی کے ہر جائز کام پر ہونے والی پیش رفت کی ذاتی طورپر نگرانی کروںگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور