وہ شہر جہاں نئے آنے والوں کو مفت گھر اور پیسے دئیے جاتے ہیں

وہ شہر جہاں نئے آنے والوں کو مفت گھر اور پیسے دئیے جاتے ہیں
وہ شہر جہاں نئے آنے والوں کو مفت گھر اور پیسے دئیے جاتے ہیں

  



روم(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں پراپرٹی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور ایسے میں اٹلی کا ایک ایسا شہر ہے جو نئے آنے والوں کو نہ صرف مفت میں گھر دے رہا ہے بلکہ انہیں کیش بونس بھی دیا جاتا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ اٹلی کے علاقے سسلی کا ’کیمریٹا‘ نامی شہر ہے۔ اس کی آبادی بہت کم ہو چکی ہے اور سینکڑوں گھر خالی پڑے ہیں جس پر شہر کے میئر ونسینوز گیامبرون نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اس شہر میں آ کر مقیم ہونا چاہیے تو اسے مفت میں گھر دیا جائے گا اور اگر وہ ایک بچہ پیدا کرتے ہیں تو انہیں بونس رقم دی جائے گی۔

بہرحال میئر کی طرف سے اس کی کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ شہر میں منتقل ہونے والوں کو 5ہزار یورو کی زرضمانت جمع کرانی ہو گی اور وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ شہر منتقل ہونے کے تین سال کے اندر اس گھر کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کروائیں گے۔جب لوگ یہ کام کر لیں گے انہیں یہ رقم واپس کر دی جائے گی۔ میئر ونسینوز کا کہنا تھا کہ ”جب میں شہر کے گھروں اور شاپنگ مالزم کو خالی دیکھتا ہوں تو میرا دل بہت دکھتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ شہر پھر سے پہلے جیسا آباد ہو۔ ہم گھر مفت دینے میں ایسے نوجوان جوڑوں کو ترجیح دیں گے جن کی اولاد ہو یا وہ یہاں منتقل ہونے کے بعد اولاد پیدا کرنے کی منصوبہ بندی رکھتے ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس