حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے بڑا فیصلہ کرلیا
حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے بڑا فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کے خلاف آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بنانے کا اعلان کر دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس ہوا جو چھ گھنٹے جاری رہا ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف دھرنا جاری رہے گا تاہم اس کی مدت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی بلائی جائے گی جس میںآئندہ لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔

مزید : قومی