رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والی خاتون سامنے آگئی، معافی مانگ لی

رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والی خاتون سامنے آگئی، معافی ...
رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والی خاتون سامنے آگئی، معافی مانگ لی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والی مبینہ خاتون سامنے آگئی ہے اور اس نے گلوکارہ سے اپنے فعل کی معافی مانگی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک نقاب پوش خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جو رابی پیرزادہ کی ویڈیوز لیک کرنے پر گلوکارہ سے معافی مانگ رہی ہے۔ اس کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ کیا واقعی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے ہی رابی پیرزادہ کی ویڈیوز لیک کی ہیں۔

نقاب پوش خاتون نے اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے جس پر وہ رابی پیرزادہ سے معافی مانگتی ہیں۔ ’ رابی پیرزادہ روز قیامت مجھ سے سوال نہ کرنا،مجھے معاف کردینا، میں نے لڑکی ہو کر ایسا کیا ہے، مجھے زیادہ معافی مانگنی چاہیے، دلی طور پر معافی مانگ رہی ہوں، مجھے پہلے احساس نہیں ہوا تھا لیکن اب احساس ہوا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ’ برائے مہربانی اس خاتون کو تلاش کریں، اس نے میرے موبائل سے میری ویڈیوز لیک کی ہیں اور اب یہ کہہ رہی ہے کہ رابی مجھے معاف کردو، اگر آپ کو اس کے بارے میں کچھ پتا چلے تو آگاہ کریں، میں چاہتی ہوں کہ یہ میڈیا کے سامنے آئے اور بتائے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔‘

مزید : تفریح