”عمران خان کو پتہ ہے کہ جب ہم ناکام ہو گئے تھے تو مولانا فضل الرحمان تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے “معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کا تجزیہ

”عمران خان کو پتہ ہے کہ جب ہم ناکام ہو گئے تھے تو مولانا فضل الرحمان تو کبھی ...
”عمران خان کو پتہ ہے کہ جب ہم ناکام ہو گئے تھے تو مولانا فضل الرحمان تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے “معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کا تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دھرنا دینے کا تجربہ ہے ،اپوزیشن جن طاقتوں سے اس وقت مذاکرات چاہتی ہے ،وہ طاقتیں ماضی میں عمران خان کا دھرنا کامیاب بنانا چاہتی تھیں لیکن دھرنا کامیاب نہ ہو سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ جب تمام تر پریشر کے باوجود ہمارا دھرنا نواز شریف کا استعفیٰ لینے میں ناکام رہا تھا تو مولانا فضل الرحمان بھی استعفیٰ نہیں لے سکتے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں کاشف عباسی نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے کشتیاں جلا کر یہ انتہائی پوزیشن لی ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں دھرنوں کی مخالفت کرتا ہوں لیکن اگر ایک جماعت آئینی طریقے سے کوئی مطالبہ کر رہی ہے تو یہ جمہوری عمل رکنا نہیں چاہیے ،میں اپوزیشن کے خلاف حکومتی کریک ڈاﺅن کی پالیسی کے خلاف ہوں ۔اینکر پرسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر ڈی چوک بھی جا کر بیٹھ جائیں تو کیا ہو گا ؟،اگر حکومت طاقت سے مولانا فضل الرحمان کو روکے گی تو یہ زیادتی کی بات ہے ۔

مزید : قومی