پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ  طلب کرلیا

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ  طلب کرلیا
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ  طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ  طلب کرکے کابل میں اپنے سفارتی عملے  کی سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

نجی ٹی  وی کے مطابق   دفتر خارجہ میں افغان ناظم الامور کو بتایا گیا پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو گزشتہ دو روز سے ہر اساں کیا جارہا ہے ۔پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو سڑک پر روکا گیا ، موٹرسائیکل سواروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی کوٹکر ماری ۔ سفارتی عملے کی آزادانہ نقل و حرکت اور حفاظت افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نےکہا کہ افغان ناظم الامور کو یاد دہائی کروائی گئی کہ ویانا کنونش 1961 کے تحت سفارتی تحفظ حاصل ہے ،افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتی مشن کے تمام اراکین کے تحفظ، سیکیورٹی اور آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہافغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ افغان حکام کو سیکیورٹی کی خلاف ورزی اور ہراساں کرنے کے واقعات کی فوری تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے اور اس معاملے پر رپورٹ پاکستانی حکومت کو بھی دی جائےاور افغان حکومت یقینی بنائے کہ سفارتی عملے کے ساتھ مستقبل میں اس طرح کے ناخوش گوار واقعات پیش نہ آئیں۔

مزید :

قومی -