کلرکوں  کی قلم چھوڑہڑٹال کی دھمکی

کلرکوں  کی قلم چھوڑہڑٹال کی دھمکی
کلرکوں  کی قلم چھوڑہڑٹال کی دھمکی

  



فیصل آباد(صباح نیوز)ایپکا کے ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نےتنخواہوں میں100فیصد اضافہ نہ کرنےاور دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے پر ڈویژن بھرمیں قلم چھوڑہڑتال کااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپکا رہنماؤں کاکہناتھاکہ حکومت اپنے کئے گئے اعلان کے مطابق فوراً فیصل آباد،جڑانوالہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،گوجرہ،سمندری سمیت پنجاب بھر کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرے تاکہ ہروقت بے روزگار ہونے کی تلوارملازمین کے سرسے ہٹ سکے اوروہ بہتر انداز میں کام کریں۔ انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کے باعث ملازمین کا اپنا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے،حکومت سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والی سکالرشپ گرانٹ فوری بڑھانے کا اعلان کرے ،ڈیلی ویجز، ورک چارج، کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے، ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات پورے کئے جائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد