ابھی پلان بی اور سی باقی ہے،مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے:مولانا فضل الرحمان

ابھی پلان بی اور سی باقی ہے،مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے:مولانا فضل ...
 ابھی پلان بی اور سی باقی ہے،مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہہم پیچھے نہیں آگے جائیں گے جبکہ ابھی پلان بی اور سی باقی ہے،ہم اپنے مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  مسئلہ ایک شخص کے استعفیٰ کا نہیں مسئلہ قوم کی امانت کا ہے،آج ایک اسلام آباد بند ہے کل پورا پاکستان بھی بند ہو سکتا ہے،اسلام آباد کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے اور آج سے قبل نہ تو اتنا بڑا اجتماع ہوا اور نہ ہو گا، اس اجتماع سے اسرائیل اور قادیانی پریشان ہیں کیونکہ ان کے 40 سالہ سرمایہ کاری پر پانی پھیر دیا ہے،آئندہ کسی کی جرات نہیں ہو سکے گی کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کسی کو ہمت نہیں ہو گی کہ پاکستان کے آئین کی اسلامی دفعات کو چھیڑا جائے، مدارس کا خاتمہ کرنے کی کسی نے جرات کی تو اسی کا خاتمہ ہو گا لیکن مدارس کو کچھ نہیں ہو گا،اصلاحات کرنی ہیں تو پہلے اپنے تعلیمی اداروں کی اصلاحات کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  میں نے نوجوانوں کو اعتدال کے راستے پر رکھا ہے ہمیں اشتعال دلانے والے ہمارے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،جمعہ جمعہ آٹھ دن سے سیاست کرنے والے ہمیں سیاست سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان سن لے یہ تحریک، یہ سیلاب آگے بڑھتا جائے گا اور تمھیں اٹھا کر باہر پھینک دیں گے اور اگر یہ سیلاب وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کر لے کو کسی کا باپ بھی ہمیں نہیں روک سکتا لیکن ہم پر امن لوگ ہیں۔

مزید :

قومی -