وفاقی دارالحکومت کی کشمیر ہائی وے فٹ بال اور کرکٹ کے میدان بن گئے

وفاقی دارالحکومت کی کشمیر ہائی وے فٹ بال اور کرکٹ کے میدان بن گئے
وفاقی دارالحکومت کی کشمیر ہائی وے فٹ بال اور کرکٹ کے میدان بن گئے

  



اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت کی کشمیر ہائی وے فٹ بال اور کرکٹ کے میدان بن گئے کوڈی کا کھیل بھی جاری ہے،ایک کھیل میں جے یو آئی کے پرچم کی قمیض کارکن پہنے کارکن کو فضاء میں اچھال دیا گیا ،کارکنان اسلام آباد  کے پارکوں میں جھولوں سے بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔

کشمیر ہائی فٹ بال کا میدان بن گئی ہے،فٹ بال کھیلنے  پر ریفری نے سٹی بجائی ،انصار الاسلام کے رضا کاروں نے جسمانی مشقیں اور پریڈ کی کارکن کوڈی بھی کھیلتے رہے اور سامنے سے آنے والے کو پکڑنے کے لیے اس پر لپکتے رہے،ایک بڑی چادر میں موجود ایک کارکن کو دونوں اطراف سے بیس کارکنان کو فضا میں اچھالنے کا مظاہرہ کیا ،کرکٹ کے کھیل میں چوکے چھکے لگتے رہے ،ایک بزرگ کارکن  نے حیران کن بیٹنگ کی، بہترین باونسرز فلڈرز بھی نظر آئے کارکنان کی  ٹولیاں میدان کی خود صفائی کرتے بھی نظر آئے ،اردگرد کی گندگی کو اکٹھا کر کے دور پھینکا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد