پشاورمیں موسم شدید سرد اور خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریاں  تیزی سے پھیل رہی ہیں 

پشاورمیں موسم شدید سرد اور خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریاں  تیزی سے پھیل ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورمیں موسم شدید سرد اور خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کے باعث ہر تیسرا شخص نزلہ،زکام،بخار اور سینے کے امراض میں مبتلا ہونے لگا جبکہ متاثرین میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے جنہیں ناک بہنے،جلدی بیماریاں اور نمونیا کی شکایت ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں موسم شدید سرد اور خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں اور ہر تیسرے شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض شدید موسم سے متاثر ہوکر علاج کیلئے آرہے ہیں اور بڑوں کے علاوہ بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موسمی بیماریوں کا شکارہوئی ہے 

مزید : پشاورصفحہ آخر