سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی،راجن پور سے کالعدم تنظیم القاعدہ کے 5دہشت گرد گرفتار
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس اداروں اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان کیخلاف یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کچھ رکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹس اور دیگر بارودی سامان برآمد کیا گیا۔ دہشگرد اپنا نیٹ ورک بلوچستان سے راجن پور منتقل کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کی پہچان اعجاز علی خان، سگیر احتشام، جابر احتشام، انور خان اور کامران زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔