پنجاب ٹیچرز یونین نے کل احتجاج کا اعلان کر دیا

  پنجاب ٹیچرز یونین نے کل احتجاج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، جام صادق،  رانا انوار، راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ جب  عدالتی فیصلوں پر عمل درآمدنہ ہو اور  وعدہ خلافیاں کی جائیں گی  تو اساتذہ کے  پاس احتجاج کے  علاوہ کوئی  راستہ  نہیں بچتا SSE's / AEO's کی غیرمشروط ریگولرائزیشن اور پے اینڈ سروس پروٹیکشن، تین درجاتی ٹائی سکیل ، اپ گریڈیشن اور بر وقت ان سروس پرموشن گریڈ 15تا 20 تک کے حصول کے لئے کل سول سیکرٹریٹ لاہو رکے سامنے پیپسا کے زیر اہتمام احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔
موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں رکاوٹیں پیدا کرکے اساتذہ میں بے چینی و اضطراب پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور  ہیں۔ ہر مرتبہ احتجاج سے پہلے طفل تسلیاں دے کر احتجاج  ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے  لیکن دو لاکھ سے زائد اساتذہ عدالتی فیصلوں کے باوجود پے اینڈ سروس پروٹیکشن سے محروم ہیں۔گیارہ ہزار سے زائد سیکنڈری سکو ل ایجوکیٹرز اپنی غیر مشروط ریگولرائزیشن کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں گریڈ 17تا گریڈ 20 تک کے ہزاروں سکول سربراہان سے محروم ہیں پرموشن کیسز تیار پڑے ہیں لیکن ڈی پی سی اور پی اس بی کا انعقاد نہیں ہو رہا۔اضلاع میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کی پروموشن بھی زیر التواء ہے لہذا سوائے احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں۔وزیر اعلی  پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب فوری اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کی لئے اقدامات اُٹھائیں۔