15نومبر ہمارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے امتحان کا دن: بلاول بھٹو 

  15نومبر ہمارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے امتحان کا دن: بلاول بھٹو 

  

 غذر(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ غذر کو ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع کا درجہ دیا تھا اور آپ سب نے پیپلزپارٹی کو زندہ رکھا ہے، آج گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنا صوبہ چاہیے، گلگت کے عوام پاکستان کے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور گلگت بلتستان کے عوام کا منشور ہے اور پیپلزپارٹی کا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے صوبہ اور اپنے حق کے حصول کیلئے ریفرنڈم ہے۔انہوں نے کہا کہ 15نومبر ہمارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے امتحان کا دن ہے، گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ غذر کی تحصیل یاسین میں انتخابی جسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے   کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن ہم جیتیں گے،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کا نتیجہ ہے کیونکہ ہم نے گلگت بلتستان کو سبسڈی دلائی،تحریک انصاف والے اب سبسڈی بھیجناچاہتے ہیں  اور ہم اب کٹھ پتلی کو چوری اورڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے معاشی اور مواصلاتی معاہدہ سے گلگت بلتستان میں ترقی کا آغاز ہوا تھا۔بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی پوچھے کہ اچانک آپ کو الیکشن کے وقت کیسے جی بی کے لوگوں کی یاد آگئی،کہیں ایسا تو نہیں کہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ جی بی کی عوام پیپلزپارٹی اور بلاول کے ساتھ کھڑی ہے، گھانچے سے لیکر غذر تک عوام ہمارے ساتھ ہے، وزیراعظم نے ڈر کے مارے دورہ کیا اور عوام کو پیپلزپارٹی کیساتھ دیکھ کر ڈر گئے ہیں، عوام کی طاقت سے ڈر گئے ہیں اور سوچا کہ دھاندلی پھر سے شروع کر لیں، لیکن ان کو یہ سمجھ بھی نہیں ہے کہ جی بی کے عوام غیرت مند اور وفادار ہیں،شہیدوں کے ساتھ ذوالفقار بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، جی بی کے عوام کسی کٹھ پتلی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -