پی ایم اے وفد کی ایم ایس نشتر ہسپتال سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

  پی ایم اے وفد کی ایم ایس نشتر ہسپتال سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال سے ڈاکٹروں کی خورد برد کی گئی رقم واپس ہو نا شروع ہوگئی،تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں چند روز قبل پی ایم اے کی جانب سے 87 لاکھ روپے کی خورد برد کا سیکنڈل منظر عام پر لایا گیا تھا جس کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کو ہوش آیا اور انہوں نے خورد برد کی گئی رقم واپس سرکاری خزانے میں (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
 منتقل کروا لی تاہم اس دوران جنوری 2019 سے اگست 2020 کے درمیان جو پی جی آر اور ہاوس آفیسران وظیفوں سے محروم رہے ان کے بقایا جات ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل نہیں ہو سکے تھے جس پر گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں پی جی آرز و ہاوس آفیسران کے وظیفہ کی رقم جنوری 2019 سے اگست 2020 کے حالیہ خورد برد کے پیش نظر تمام پی جی آرز اور ہاوس آفیسرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے وظیفہ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ سے چیک کر لیں،وظیفہ کی کمی یا نہ ملنے کی صورت میں مورخہ 6 نومبر سے 12 نومبر کے درمیان بل کلرک محمد شہباز حلیم سے رابطہ کریں۔
تبادلہ خیال