پاک زمبابوے تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاک زمبابوے تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاک زمبابوے تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر12بجے شروع ہوگا۔ بابر الیون کو سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
تیسرے ون ڈے کےلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فائنل الیون کے حوالے سے حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے کہ کس کو موقع دینا چاہیے۔
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -