ننکانہ میں 11 طالبات کورونا کاشکار،دو تعلیمی ادارے سیل 

ننکانہ میں 11 طالبات کورونا کاشکار،دو تعلیمی ادارے سیل 
ننکانہ میں 11 طالبات کورونا کاشکار،دو تعلیمی ادارے سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ننکانہ میں 11 طالبات کورونا وائرس کاشکار ہو گئیں جس پر 2 تعلیمی اداروں کو سیل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں، ننکانہ میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی حیدر ڈوگر کاکہنا ہے کہ کالج کو 7 روز کیلئے بند کردیاگیا، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔
جبکہ گرلز ایم سی ہائی سکول کی 5 طالبات بھی کورونا کاشکارہو گئیں،سی ای او ایجوکیشن نے کہاہے کہ سکول 5 روز کیلئے سیل کر دیا گیا۔