یہ ایسا کیس ہے جس سے حکومت ہل جائے گی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر ریمارکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرپٹرولیم کمیشن کو تحقیقات2 دسمبر تک مکمل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت تک تحقیقات مکمل نہ کیں تو عدالت خود تحقیقات کروائے گی،یہ ایسا کیس ہے جس سے آپ کی حکومت ہل جائے گی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیاگیا،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق اے خان پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمیشن نے 6 سے 8 ہفتے معاملہ مکمل کرنے کیلئے وقت مانگا ہے ۔
عدالت نے پٹرولیم کمیشن کو تحقیقات2 دسمبر تک مکمل کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک تحقیقات مکمل نہ کیں تو عدالت خود تحقیقات کروائے گی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایسا کیس ہے جس سے آپ کی حکومت ہل جائے گی ۔