کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے کسان اتحاد کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے پرکسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور کسان اتحاد کے وفد کے درمیان ملاقا ت ہوئی ہے۔ ملاقات میں کسانوں کے مطالبات کو پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گی جس پر کسان اتحا د نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا گندم اور کپاس کی پیداوار سے متعلق خدشات دور کیے جائیں گے۔ 
خیال رہے کہ کسان اتحاد کی جانب سے گندم اور کپاس کی پیداوار اور قیمتوں پر احتجاج کیا جارہا تھا جو کہ مطالبات کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔