امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری، ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری، ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کانٹے کا ...
امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری، ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ مشرقی حصے میں گرینچ ٹائم کے مطابق رات 11 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکاکے 59ویں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں امریکی عوام رپبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ 9کروڑ امریکی پہلے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس انتخاب میں بڑی تعداد میں امریکی عوام ووٹ دیں گے اور یہ ممکنہ طور پر ایک صدی میں سب سے بڑی تعداد ہو سکتی ہے۔
ووٹنگ کا سلسلہ منگل کی صبح شروع ہواجوملک کے مشرقی حصے میں گرینچ ٹائم کے مطابق رات 11 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی ۔جبکہ الاسکا میں گرینچ وقت کے مطابق بدھ کی صبح چھ بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔ 
امریکامیں ہونے والی قومی انتخابی جائزوں کے اعداد وشمار کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار، 77 سالہ جو بائیڈن کو موجودہ صدر اور رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ٹرمپ کے مطابق وہ کڑے مقابلے والی تمام ریاستوں میں جیت جائیں گے۔