رائیونڈ اجتماع کے شرکا کے لیے خوشخبری

رائیونڈ اجتماع کے شرکا کے لیے خوشخبری
رائیونڈ اجتماع کے شرکا کے لیے خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ریلوے حکام کا رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاکی سہولت کے لئے ٹرینوں کو سٹاپ دینے کا فیصلہ، سٹاپ کی اجازت کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رائیونڈ اجتماع کے شرکا کی سہولت کے لیے بذریعہ لاہور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کو سٹاپ کی اجازت دے دی گی۔ 4 اور5، 8اور9 نومبر کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔