چیئرمین نیب کی تقرری ، مسلم لیگ ن نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا 

چیئرمین نیب کی تقرری ، مسلم لیگ ن نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا 
چیئرمین نیب کی تقرری ، مسلم لیگ ن نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)چیئرمین کی تقرری کے لئے فوری طور پر آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے مشورہ کیا جائے جبکہ کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ   نیب کے چئیرمین کو اب وزیر اعظم کے ماتحت کردیا گیا ہے،ہمارا موقف واضح ہےکہ اب پاکستان کو بچانے کےلیےوفاق کو مضبوط کرنے کےلیےملک آئین کےمطابق چلایاجائے،پارلیمنٹ کو عزت دی جائے گی,عدلیہ آزاد ہوگی,میڈیا کو آزادی ہوگی تو ہی ملک مضبوط ہوگا،اب عوام کا غضب ہوگا اور یہ حکومت ہوگی۔

ایک سوال پرسابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اور کالعدم جماعت کےساتھ معاہدے پر اس لئے خوش ہیں ملک مزید تصادم سے بچ گیا تاہم کن شرائط پر معاہدہ ہوا؟ وہ قوم اور پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے چئیرمین کو اب وزیر اعظم کے ماتحت کردیا گیا ہے،

مزید :

قومی -