پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا 

 پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس آج طلب ...
 پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اہم اجلاس (آج) بدھ تین نومبر 2021ء کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور ہائی کورٹ پشاور نے منگل کو مختلف پٹیشنز میں لوکل گورنمنٹ الیکشن خیبر پختونخوا کے حوالے سے فیصلہ دیا کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسروں کو حکم جاری کریں وہ ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کے الیکشن کے لئے 4 نومبر 2021ء سے کاغذات نامزدگی جماعتی بنیادوں پر وصول کریں گے اور الیکشن 19 دسمبر 2021ء کو الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو عدالت عالیہ کے حکم کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اہم اجلاس مورخہ تین نومبر 2021 کو طلب کرلیا ہے۔