خیبر پختونخوا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار 

خیبر پختونخوا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار 

  

پشاور (آئی ا ین پی) پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار د یتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیدیا۔ پشاور ہائیکورٹ خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کیخلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دیدیا۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کیخلاف جے یو آئی(ف)کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان و دیگر خوشد ل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا۔

کے پی الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -