بلوچستان کے (ر) ایس پی نے 80 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

بلوچستان کے (ر) ایس پی نے 80 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

  

لاہور (کرائم رپورٹر) بلوچستان کے (ر) ایس پی نے 80  سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ہیبت خا ن طویل العمری، بیماری و بہت سی مشکلات کے باوجود یہ اعزاز اپنے نام کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں پاکستان کے معمر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ہیبت خان حلیمی کا تعلق ضلع مستونگ اور سمالانی قبیلے سے ہے۔بلوچستان یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹر حلیمی ڈگری لینے سٹیج پر آئے تو انہیں دو افراد کی مدد اور لاٹھی کا سہارا لینا پڑا۔ انکی اس ہمت وحوصلے کو داد دیتے ہوئے گورنر ظہور آغا نے انہیں سلیوٹ پیش کیا۔وہ 40 سال تک پولیس میں خدمات کے بعد 2005 میں بطور ایس پی ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اگلے سال ہی ایم فل میں داخلہ لے لیا اور2011 میں ڈگری مکمل کی بعد ازاں 2019 میں پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی۔ ہیبت خان 1965 میں جب وہ بطور سپا ہی پولیس میں بھرتی ہوئے تو ان کے پاس میٹرک کی ڈگری بھی نہیں تھی۔ میٹرک سے ماسٹرز تک کی تعلیم انہوں نے ملازمت کے دوران ہی حاصل کی اور سبھی کیلئے ایک اعلی مثال قائم کی۔

پی ایچ ڈی

مزید :

صفحہ آخر -