ملتان، تعلیمی اداروں کیلئے ویکسی نیشن کی نئی گائیڈ لائینز جاری

ملتان، تعلیمی اداروں کیلئے ویکسی نیشن کی نئی گائیڈ لائینز جاری

  

 ملتان (آئی این پی) ملتان میں تعلیمی اداروں کیلئے کورونا ویکسینیشن کی نئی گائیڈ لائینز جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 17 سال سے کم عمر طلبا کیلئے دوسری ڈوز کی 30 نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔  ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد طلبا کی تعلیمی اداروں میں انٹری بند کردی جائے گی جبکہ طلبا کو دنیا کی محفوظ ترین فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق این سی او سی کی جانب سے والدین کیلئے پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے،  والدین اپنے بچوں  کو ریڈ  مہم کے دوران فوری ویکسین لگوائیں۔ واضح رہے کہ والدین پرفارما کے حصول کیلئے متعلقہ تعلیمی ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ویکسی نیشن 

مزید :

صفحہ آخر -