نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا نیا ثبوت، شیری رحمن 

نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا نیا ثبوت، شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ریلیف نہیں انصاف مانگ رہی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا نیا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ آصف علی زرداری نے کبھی آمروں سے ریلیف نہیں مانگا، تباہی سرکار کس غلط فہمی کا شکار ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ نیب آرڈیننس حکومت کو ریلیف دینے کیلئے تھا، یہ ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ہے۔ا نہوں نے کہاکہ اس حکومت کے کرپشن اور فراڈ کیسز پر نیب کیوں خاموش ہے؟ بی آر ٹی، چینی اسکینڈل، بلین ٹری اسکینڈل، ایل این جی اور دیگر کیسز میں نیب نے کسے گرفتار کیا ہے؟ کابینہ اور وزیراعظم کے دوست احباب کو نیب سے استثنیٰ حاصل ہے،حکومت سکیورٹی اداروں کے ساتھ نہیں، نیب کے ساتھ ایک پیج پرہے۔
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -