وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنیکا اعلان 

وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنیکا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوگی،ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اِسی ماہ کیا جائے گا۔ منگل کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورہ کے دوران کہا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہونگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا،دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے،اسلام آباد میں ہائی رایز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا،فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔
شیخ رشید احمد

مزید :

صفحہ آخر -