ملکی ترقی کیلئے نوجوان گریجوایٹس اپنی ذمہ داری اداکریں: صدر مملکت 

ملکی ترقی کیلئے نوجوان گریجوایٹس اپنی ذمہ داری اداکریں: صدر مملکت 

  

 

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے،ملکی ترقی کیلئے نوجوان گریجوایٹس اپنی ذمہ داری ادا کریں۔منگل کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے،ملکی ترقی کیلئے نوجوان گریجوایٹس اپنی ذمہ داری ادا کریں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ ہمیں طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا ہو گی، یونیورسٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے آن لائن تعلیم فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی، دنیا سے مقابلے کیلئے قوم کی ذہنی استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان میں صرف 10 فیصد طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں یونیورسٹی گریجوایٹس کی تعداد کم ہے،خواتین کو تعلیم کے شعبے میں مواقع دے کر ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ مختلف شعبہ جات میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے،فیک نیوز کے سیلاب پر قابو پانے کیلئے قوم کی منطقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے جامعات کی عالمی رینکنگ میں قائد اعظم یونیورسٹی کی بہتر پوزیشن کو سراہا۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -