لندن، ممتاز قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری  خالق حقیقی سے جا ملے

 لندن، ممتاز قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری  خالق حقیقی سے جا ملے

  

لندن(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ ممتاز قانون دان اور پہلے مسلم کوئنز کونسل بیرسٹر صبغت اللہ قادری خالق حقیقی سے جا ملے، وہ گزشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، بیرسٹر صبغت اللہ قادری کو کینسر کے علاوہ، پھیپھڑوں اور دل کے عارضے بھی لاحق تھے، انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ، ایک  بیٹا اور بیٹی کے علاوہ دو پوتے پوتیوں کو بھی سوگوار چھوڑا ہے،مرحوم نے وکلا برادری کی پوری ایک نسل کی تربیت کی، برطانیہ میں نسلی اقلیتوں کے لیے ان کا تعاون ہمیشہ موجود رہا، برطانیہ میں وہ شہری حقوق، امیگریشن قوانین اور نسلی تعلقات کے حوالے سے سند کا درجہ رکھتے تھے۔

بغت اللہ قادری 

مزید :

صفحہ آخر -