چینی کمپنی جنوری 2022  سے پاکستان میں موبائل تیار  کرے گی، معاہدہ طے

 چینی کمپنی جنوری 2022  سے پاکستان میں موبائل تیار  کرے گی، معاہدہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (آئی این پی)پاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے چینی موبائل کمپنی شامی اور ایئرلنک کے درمیان معاہدہ ہوگیا، چینی کمپنی جنوری 2022سے پاکستان میں کام کا آغاز کرے گی،تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی موبائل کمپنی شامی اور ایئرلنک میں موبائل اسمبلنگ کا معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت جنوری 2022سے چینی موبائل کمپنی پاکستان میں موبائل اسمبلنگ کرے گی،شہبازگل کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
 معاہدہ طے  

مزید :

صفحہ آخر -