ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ 

 ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ 

  

 لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں  ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ دیکھنا ہو گا کہ راوی پراجیکٹ کو جو رقبہ الاٹ ہوا ہے اسکے بعد لاہور رہائش کے قابل رہے گا یا نہیں، لگتا ہے اس منصوبے سے متعلق حکومت کا قانون ناقص تھا اس لئے آرڈیننس لایا گیا مسٹر  جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی   عدالت نے  پراجیکٹ پرترقیاتی کام روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے  عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی سرکاری وکیل ایڈ ووکیٹ جنرل نے نے فاضل عدالت سے استدعا کی  راوی اربن آرڈیننس جاری ہونے کی بناء پر حکم امتناعی ختم کیا جائے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈیننس کاجائزہ لیکردلائل کے لئے وقت دیاجائے  منصوبے کیلئے کسانوں کو اراضی سے محروم کیا جارہا ہے منصوبے کیلئے درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے منصوبے کیلئے کوئی ماحولیاتی سروے نہیں کرایا گیا۔فاضل عدالت  نے  فریقین دلائل سننے کے بعد بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -