وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سعودیہ  پہنچ گئے،روضہ رسول ؐ پر حاضری  سعادت عمرہ بھی حاصل کی

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سعودیہ  پہنچ گئے،روضہ رسول ؐ پر حاضری  سعادت عمرہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی حج 2022ء کی خود ساختہ تیاریاں،سعودی وزارت الحج کی دعوت آنے سے پہلے ہی وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سعودیہ پہنچ گئے، جوا ئنٹ سیکرٹری حج،آئی ٹی حج انچارج بھی وفد میں شامل،ڈپٹی منسٹر حج اور موسسہ جنوب ایشیاء کے ذمہ داران سے ملاقاتوں کی تحریری درخواست،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان جعفر،جوائنٹ سیکرٹری حج عالمگیر خان،آئی ٹی ڈائریکٹر حکیم اللہ خٹک روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دینے کے بعد گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی سعادت حا صل کی،یاد رہے سالہا سال سے ایکسر سائز جاری ہے سعودی وزارت الحج دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو آنیوالے حج کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنے کیلئے دعوت دیتی ہے اور پھر متعلقہ حکومت اپنے مذہبی امور کے وزیر کی قیادت میں وفدسعودیہ بھیجتی ہے،اور حج کے معاہدہ کے وقت حاجیوں کی تعداد طے پاتی ہے،سارا معاملہ سرکاری وفد طے کرتا ہے،گزشتہ دو سال سے حج نہیں ہوا،وزارت مذہبی امور کے مکہ،مدینہ اورجدہ کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔ امسال وزارت مذہبی امور سعودیہ سے دعوت آنے سے پہلے ہی حج2022ء کی تیا ر یوں کا آغاز کرنے کیلئے سعودیہ کے دورے کا شیڈول ترتیب دیا ہے،موسسہ جنوب ایشیاء جو نئے سیٹ اپ کی وجہ سے غیر فعال ہے،وفد معلمین اور وزارت الحج کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرنے کا خواہشمند ہے،تحریری درخواست کی گئی ہے،آج جواب آنے کا امکان ہے،دورے سے دوران کلیئر ہونے کا امکان ہے کہ امسال حج ہوگا یا نہیں،حج ہو گا،تو کتنے افراد شریک ہونگے،لوکل کتنے اور خارجی کتنے افراد شریک ہونگے،یاد رہے گزشتہ دو سال سے لوکل سعودی  محدود حج کر رہے ہیں،وزارت مذہبی امور کے وفد کی ہفتے کو وطن واپسی متوقع ہے،وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے ذرائع نے بتایا وفاقی سیکرٹری کی قیادت میں وفد سعودیہ کے نئے نظام کو سمجھنے اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے گیا ہے،ایم او یو کے حوالے سے وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور کرینگے،سعودیہ کی طرف سے دعوت نامے کا انتظار ہے۔ 

وفاقی سیکرٹری    

مزید :

صفحہ آخر -