ایم اے، ایم ایس سی، ڈگریوں میں 30جون 2022تک توسیع کافیصلہ 

ایم اے، ایم ایس سی، ڈگریوں میں 30جون 2022تک توسیع کافیصلہ 

  

  میلسی (نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن  کمیشن کوآرڈی نیشن ڈویژن اسلام آباد  کیڈائریکٹر کوآرڈی نیشن شاہ زیب عباسی نے نوٹیفیکیشن نمبر 15-54/اے اینڈ سی /2019(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

/ایچ ای سی /691 میں  بتایا ہے کہ اس سے پہلے دوسالہ بی اے بی ایس سی ڈگری کی منتقلی ایسوسی ایٹ ڈگری میں کی گئی۔ اور ایم اے ایم ایس سی  کی ٹائم لائن 31 مارچ 2021 تک کی گئی تھی۔اکثر تعلیمی اداروں نے  منتقلی کی پالیسی پر عمل کیا۔اور ڈگریوں کے حوالے سے عمل درآمد کیا لیکن کچھ اداروں نے منسوخ شدہ بی اے بی ایس سی پروگرام میں طلبہ و طالبات داخل کر لیے اور ڈیڈ لائن کے بعد تک یہ سلسلہ جاری ہے۔جس کے نتیجے میں سابق نوٹیفیکیشن کے مطابق،یہ ڈگریاں منظوری اورتسلیم کیے جانے سے محروم ہو گئیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تاہم  کووڈ 19کے کئے مراحل اور اس انحراف کی بناپر نیز طلبہ و طالبات کے تعلیمی کیریر کو بچانے  کے لیے ایک مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چنانچہ اب  ایم اے ایم ایس سی کی ٹائم لائن 30 جون 2022 تک مقرر کی جارہی ہے۔بی اے بی ایس سی والے اس تاریخ تک اپلاء کر سکیں گے۔#

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -