زیادہ سے زیادہ لوگ کروناویکسین لگوائیں، رائے منظورناصر

زیادہ سے زیادہ لوگ کروناویکسین لگوائیں، رائے منظورناصر

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)سیکرٹری ٹیوٹا حکومت پنجاب رائے منظو ر ناصر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قومی جذبے، لگن اور محنت سے کام کرنا ہے تاکہ ہم مقررہ ٹارگٹس کو پورا کر سکیں اور کورونا وباء سے محفوظ رہ سکیں کورونا ویکسی نیشن کے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

حوالے سے معاشرے میں آگاہی دینا اور مثبت سوچ کو پروان چڑھنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا ویکسین لگوائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی میلسی غلام مصطفی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال،سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرفواد قریشی، ڈاکٹر احمد نواز اور آئی ایچ اوز موجود تھے سیکرٹری ٹیوٹا حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے حکومت کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سہولت انکی دہلیز تک پہنچائی جائے جس کیلئے مختلف علاقوں میں جا کر کڈز اسٹیشنز بنا کر لوگوں کی ویکسی نیشن کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سکولوں، کالجز کے طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن پر خصو صی توجہ دینی ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ معززین علاقہ کی معاونت لے کر کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے معززین علاقہ کے ذریعے کمیونٹی میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے احسن انداز سے آگاہی بھی دی جا سکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کے ٹارگٹس کو پورا کرنے کیلئے بہترین انداز سے کام جاری ہے ٹارگٹس کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کے آئی ایچ اوز کے زیر نگرانی ہر علاقے میں کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں بھیجوائی جا رہی ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹس دیئے گئے ہیں اور انکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جار ہا ہے۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید بتایا کہ ریڈ مہم کے سلسلے میں ضلع وہاڑی میں 475کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 142فکسڈ ٹیمیں ہیں، 333آؤٹ ریچ ٹیمیں ہیں اس طرح سکولو ں، کالجز میں جا کر موبائل ٹیمیں کورونا ویکسی نیشن کر رہی ہیں ٹارگٹس کے حصول کیلئے بہترین طریقے سے کام جاری ہے۔

ویکسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -