سپورٹس سرگرمیوں سے ہی نوجوانوں   کو بیماریوں سے بچایا جاسکتاہے، حاجی عطاء الرحمن کی میچ کے دوران گفتگو

 سپورٹس سرگرمیوں سے ہی نوجوانوں   کو بیماریوں سے بچایا جاسکتاہے، حاجی عطاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)جہانیاں:ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے کا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

مطلب ہے ہماری نئی نسل اس کی افادیت کو سمجھ گئی ہے کھیل ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی بدولت انسان کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 112 دس آر میں کھیلے گئے آزاد پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہ ہے قبل ازیں جب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن گرانڈ میں پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے رنگا رنگ قسم کی آتشبازی کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بعد ازاں حاجی عطا الرحمن نے ٹورنامنٹ اونر محسن کلیر ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر احسن کلیر  کے ہمراہ ونر ٹیم جہانیاں زلمی اور رنر اپ شاہین الیون کو ٹرافی اور کیش انعام دئیے جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر محسن کلیر نے حاجی عطا الرحمن کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ اس موقع پر چوہدری ظفر آرائیں 113 دس آر والے. مہر اسلم مہار. راو معین. چوہدری آفتاب اقبال. سید زعیم شاہ. ہارون ذوالفقار رندھاوا. خلیل الرحمن کلیر.شیخ عبدالرحمن حامدی چوہدری اعجاز سندھو اور ایم این اے گروپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر زرتاش رضا بھی موجود تھے۔
عطاء الرحمن